صفا اور مروہ پر کھڑے ہو کر دعا
لَمَّا دَنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنَ الصَّفَا قَرَأَ: ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَآئِرِ اللَّهِ﴾ أَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ)) فَبَدَأَ بِالصَّفَا فَرَقِيَ عَلَيْهِ حَتَّى رَأَى الْبَيْتَ، فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، فَوَحَّدَ اللَّهَ وَكبَّرَهُ وَقَالَ: ((لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ، أَنْجَزَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ، ثُمَّ دَعَا بَيْنَ ذلكَ. قَالَ مِثْلَ هَذَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ)) الْحَدِيثُ. وَفِيهِ: ((فَفَعَلَ عَلَى الْمَرْوَةِ كَمَا فَعَلَ عَلَى الصَّفَا)).
جب نبی کریم ﷺ صفا کے قریب پہنچے تو آپ نے پڑھا: بے شک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ میں اسی سے آغاز کرتا ہوں جس سے اللہ نے آغاز کیا۔ چنانچہ آپ نے صفا سے آغاز کیا اور اس پر چڑھے یہاں تک کہ خانہ کعبہ کو دیکھا، پھر قبلہ رخ ہو کر اللہ کی وحدانیت اور کبریائی بیان کی اور فرمایا: اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کی ہے اور تعریف اسی کے لیے ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا، اپنے بندے کی مدد فرمائی اور تنہا ہی لشکروں کو شکست دی۔ پھر اس کے درمیان دعا کی۔ آپ نے ایسا تین بار کیا۔ اور اس میں ہے: پھر آپ نے مروہ پر بھی ویسے ہی کیا جیسے صفا پر کیا تھا۔