خیر کی اقسام اور جامع آداب
قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ((إِذَا كَانَ جُنْحُ اللَّيْلِ – أَوْ أَمْسَيْتُم – فَـكُفُّوا صِبْيانَـكُم، فَإِنَّ الشَّيَاطِينَ تَنْتَشِرُ حِينَئِذٍ، فَإِذَا ذَهَبَ سَاعَةٌ مِنَ اللَّيلِ فَخَلُّوهُمْ، وَأَغْلِقُوا الأَبْوَابَ وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ؛ فَإِنَّ الشَّيطَانَ لاَ يَفْتَحُ بَاباً مُغلَقاً، وَأَوْكُوا قِرَبَكُمْ، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ، وَخَمِّرُوا آنِيَتَكُم، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ، وَلَوْ أَنْ تَعْرُضُوا عَلَيْهَا شَيْئاً، وَأَطْفِئُوا مَصَابِيحَكُمْ)).
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب رات کا اندھیرا چھا جائے - یا جب شام ہو جائے - تو اپنے بچوں کو (گھر میں) روک لو، کیونکہ اس وقت شیاطین پھیل جاتے ہیں، پھر جب رات کا کچھ حصہ گزر جائے تو انہیں چھوڑ دو، اور دروازے بند کر لو اور اللہ کا نام لو، کیونکہ شیطان بند دروازہ نہیں کھولتا، اور اپنے مشکیزوں کو باندھ لو اور اللہ کا نام لو، اور اپنے برتنوں کو ڈھانپ لو اور اللہ کا نام لو، خواہ کوئی چیز ہی ان پر رکھ دو، اور اپنے چراغ بجھا دو۔