جو رات کو جاگ اٹھے
مَن تَعارَّ مِنَ اللَّيْلِ، فَقالَ: لا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وحْدَهُ لا شَرِيكَ له، له المُلْكُ وله الحَمْدُ، وهو علَى كُلِّ شيءٍ قَديرٌ، الحَمْدُ لِلَّهِ، وسُبْحَانَ اللَّهِ، ولَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ، واللَّهُ أَكْبَرُ، ولَا حَوْلَ ولَا قُوَّةَ إلَّا باللَّهِ، ثُمَّ قالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، أوْ دَعَا؛ اسْتُجِيبَ له، فإنْ تَوَضَّأَ وصَلَّى قُبِلَتْ صَلَاتُهُ.
جو شخص رات کو (نیند سے) بیدار ہو اور کہے: لا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وحْدَهُ لا شَرِيكَ له، له المُلْكُ وله الحَمْدُ، وهو علَى كُلِّ شيءٍ قَديرٌ، الحَمْدُ لِلَّهِ، وسُبْحَانَ اللَّهِ، ولَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ، واللَّهُ أَكْبَرُ، ولَا حَوْلَ ولَا قُوَّةَ إلَّا باللَّهِ (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کی ہے اور تعریف اسی کے لیے ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اللہ پاک ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اور نہ کوئی طاقت ہے نہ قوت مگر اللہ کی توفیق سے)، پھر کہے: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي (اے اللہ! مجھے بخش دے) یا کوئی اور دعا کرے تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے، اور اگر وضو کر کے نماز پڑھے تو اس کی نماز بھی قبول کی جاتی ہے۔