دعا کی قبولیت کے مقامات اور اوقات
بين الأذان والإقامة
اذان اور اقامت کے درمیان
اذان اور اقامت کے درمیان کی جانے والی دعا رد نہیں کی جاتی۔
في السجود
سجدے کی حالت میں
بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب اس وقت ہوتا ہے جب وہ سجدے میں ہو، پس کثرت سے دعا کیا کرو۔
ساعة يوم الجمعة
جمعہ کے دن کی گھڑی
جمعہ کے دن میں بارہ گھڑیاں ہیں، ان میں کوئی مسلمان بندہ ایسا نہیں جو اللہ سے کچھ مانگے مگر اللہ اسے عطا فرما دیتا ہے، پس اسے عصر کے بعد آخری گھڑی میں تلاش کرو۔
الثلث الأخير من الليل
رات کا آخری تہائی حصہ
ہمارا رب تبارک و تعالیٰ ہر رات آسمانِ دنیا کی طرف نازل ہوتا ہے جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے، اور فرماتا ہے: ہے کوئی مجھے پکارنے والا کہ میں اس کی دعا قبول کروں؟ ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا کہ میں اسے عطا کروں؟ ہے کوئی مجھ سے بخشش مانگنے والا کہ میں اسے بخش دوں؟
عند نزول المطر
بارش کے وقت
دو دعائیں رد نہیں کی جاتیں: اذان کے وقت کی دعا اور بارش کے دوران کی دعا۔
عند سماع صياح الديكة
مرغوں کی بانگ سننے کے وقت
جب تم مرغوں کی بانگ سنو تو اللہ سے اس کا فضل مانگو، کیونکہ اس نے فرشتہ دیکھا ہے۔
عند الاستيقاظ من الليل
رات کو نیند سے بیدار ہوتے وقت
جو شخص رات کو نیند سے بیدار ہو (یعنی جاگ اٹھے) اور کہے: لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، الحَمْدُ لِلَّهِ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَلاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، پھر کہے: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، یا دعا کرے تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے، اور اگر وضو کر کے نماز پڑھے تو اس کی نماز بھی قبول ہو جاتی ہے۔