رکوع کی دعا

((سُبْحانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ)). ثلاث مرَّاتٍ.

پاک ہے میرا رب، عظمت والا (تین بار)۔

((سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي)).

پاک ہے تو، اے اللہ! ہمارے رب! اور تیری ہی تعریف ہے، اے اللہ! مجھے بخش دے۔

((سُبُّوُحٌ، قُدُّوسٌ، رَبُّ المَلاَئِكَةِ وَالرُّوحِ)).

پاک ہے، نہایت مقدس ہے، فرشتوں اور روح کا رب ہے۔

((اللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَلَكَ أَسْلَمْتُ، خَشَعَ لَكَ سَمْعِي، وَبَصَرِي، وَمُخِّي، وَعَــــظْمِي، وَعَصَبِي، [وَمَا استَقَلَّتْ بِهِ قَدَمِي])).

اے اللہ! میں نے تیرے ہی لیے رکوع کیا، تجھ ہی پر ایمان لایا اور تیرے ہی سامنے سرِ تسلیم خم کیا۔ میرے کان، میری آنکھ، میرا دماغ، میری ہڈی اور میرا پٹھا سب تیرے سامنے عاجز ہو گئے، اور جس پر میرا پاؤں قائم ہے وہ بھی۔

((سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ، وَالْمَلَكُوتِ، وَالْكِبْرِيَاءِ، وَالْعَظَمَةِ)).

پاک ہے وہ ذات جو غلبہ، بادشاہت، بڑائی اور عظمت والا ہے۔