سجدہ کی دعا
((سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى)) ثلاث مرَّاتٍ.
پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند ہے (تین بار)۔
((سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي)).
اے اللہ! تو پاک ہے، اے ہمارے رب! اور تیری ہی تعریف ہے، اے اللہ! مجھے بخش دے۔
((سُبوحٌ، قُدُّوسٌ، رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ)).
پاک ہے، نہایت مقدس ہے، فرشتوں اور روح کا رب ہے۔
((اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ وَبِكَ آمَنْتُ، وَلَكَ أَسْلَمْتُ، سَجَدَ وَجْهِيَ لِلَّذِي خَلَقَهُ، وَصَوَّرَهُ، وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ، تَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسنُ الْخَالِقينَ)).
اے اللہ! میں نے تیرے ہی لیے سجدہ کیا، تجھ ہی پر ایمان لایا اور تیرے ہی سامنے سرِ تسلیم خم کیا۔ میرے چہرے نے اس ذات کو سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا، اسے صورت دی اور اس کے کان اور آنکھ کھولے۔ بابرکت ہے اللہ جو سب سے بہتر پیدا کرنے والا ہے۔
((سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ، وَالْمَلَكُوتِ، وَالْكِبْرِيَاءِ، وَالْعَظَمَةِ)).
پاک ہے وہ ذات جو غلبہ، بادشاہت، بڑائی اور عظمت والا ہے۔
((اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ: دِقَّهُ وَجِلَّهُ، وَأَوَّلَهُ وَآخِرَهُ، وَعَلاَنِيَّتَهُ وَسِرَّهُ)).
اے اللہ! میرے تمام گناہ بخش دے، چھوٹے بھی اور بڑے بھی، پہلے بھی اور بعد کے بھی، ظاہر بھی اور پوشیدہ بھی۔
((اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَبِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقوبَتِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ، لاَ أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ، أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ)).
اے اللہ! میں تیری ناراضگی سے تیری رضا کی پناہ مانگتا ہوں، تیری سزا سے تیری معافی کی پناہ مانگتا ہوں، اور میں تجھ سے تیری ہی پناہ مانگتا ہوں۔ میں تیری تعریف کا احاطہ نہیں کر سکتا، تو ویسا ہی ہے جیسے تو نے خود اپنی تعریف کی ہے۔