مصیبت کی دعا

((لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ، لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ)).

اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ عظمت والا اور بردبار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ عرشِ عظیم کا مالک ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ آسمانوں کا رب، زمین کا رب اور عرشِ کریم کا رب ہے۔

((اللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو، فَلاَ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ، وَأَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ)).

اے اللہ! مجھے تیری رحمت کی امید ہے، پس مجھے پلک جھپکنے کے برابر بھی میرے نفس کے سپرد نہ کر، اور میرے تمام معاملات درست فرما دے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔

((لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظّالِمِينَ)).

تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، بیشک میں ہی ظالموں میں سے تھا۔

((اللَّهُ اللَّهُ رَبِّي لاَ أُشْرِكُ بِهِ شَيْئاً)).

اللہ، اللہ ہی میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتا۔