دشمن یا حاکم سے ملاقات کی دعا

((اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِم، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ)).

اے اللہ! ہم تجھے ان کے مقابلے میں (ڈھال کے طور پر) رکھتے ہیں اور ان کے شر سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔

((اللَّهُمَّ أَنْتَ عَضُدِي، وَأَنْتَ نَصِيرِي، بِكَ أَحُولُ وَبِكَ أَصُولُ، وَبِكَ أُقاتِلُ)).

اے اللہ! تو ہی میرا سہارا ہے اور تو ہی میرا مددگار ہے، تیری ہی مدد سے میں حرکت کرتا ہوں، تیری ہی مدد سے حملہ کرتا ہوں اور تیری ہی مدد سے لڑتا ہوں۔

((حَسْبُنا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ)).

ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔

((اللَّهُمَّ ربَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ، وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، كُنْ لِي جَاراً مِنْ فُلاَنِ بْنِ فُلاَنٍ، وَأَحْزَابِهِ مِنْ خَلاَئِقِكَ، أَنْ يَفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْهُمْ أَوْ يَطْغَى، عَزَّ جَارُكَ، وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَلاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ)).

اے اللہ! سات آسمانوں کے رب اور عرشِ عظیم کے رب! فلاں بن فلاں اور اس کے پیروکاروں سے، جو تیری مخلوق میں سے ہیں، تو میرا محافظ بن جا، کہ ان میں سے کوئی مجھ پر زیادتی نہ کرے اور نہ سرکشی کرے۔ جس کی تو حفاظت کرے وہ غالب ہے اور تیری تعریف بلند ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔

((اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَعَزُّ مِنْ خَلْقِهِ جَمِيعاً، اللَّهُ أَعَزُّ مِمَّا أَخَافُ وَأَحْذَرُ، أَعُوذُ بِاللَّهِ الَّذِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ، الْمُمْسِكِ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ أَنْ يَقَعْنَ عَلَى الْأَرْضِ إِلاَّ بِإِذْنِهِ، مِنْ شَرِّ عَبْدِكَ فُلاَنٍ، وَجُنُودِهِ وَأَتْبَاعِهِ وَأَشْيَاعِهِ، مِنْ الْجِنِّ وَالإِنْسِ، اللَّهُمَّ كُنْ لِي جَاراً مِنْ شَرِّهِمْ، جَلَّ ثَنَاؤُكَ وَعَزَّ جَارُكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ)) (ثلاثَ مرَّاتٍ).

اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ اپنی تمام مخلوق سے زیادہ غالب ہے، اللہ اس چیز سے زیادہ غالب ہے جس سے میں ڈرتا اور خطرہ محسوس کرتا ہوں۔ میں اس اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، جو سات آسمانوں کو زمین پر گرنے سے اپنی اجازت کے بغیر روکے ہوئے ہے، تیرے بندے فلاں اور اس کے لشکروں، پیروکاروں اور ساتھیوں کے شر سے، خواہ وہ جن ہوں یا انسان۔ اے اللہ! تو ان کے شر سے میرا محافظ بن جا، تیری تعریف بلند ہے، جس کی تو حفاظت کرے وہ غالب ہے، تیرا نام بابرکت ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ (تین مرتبہ)