نومولود کی مبارکباد اور اس کا جواب

((بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي الْمَوْهُوبِ لَكَ، وَشَكَرْتَ الْوَاهِبَ، وَبَلَغَ أَشُدَّهُ، وَرُزِقْتَ بِرَّهُ)). وَيَرُدُّ عَلَيْهِ الْمُهَــــــنَّأُ فَيَقُولُ: ((بَارَكَ اللَّهُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكَ، وَجَزَاكَ اللَّهُ خَيْراً، وَرَزَقَكَ اللَّهُ مِثْلَهُ، وَأَجْزَلَ ثَوَابَكَ)).

اللہ تعالیٰ تجھے اس بخشی ہوئی نعمت میں برکت دے، اور تو نے دینے والے کا شکر ادا کیا، اور وہ اپنی جوانی کو پہنچے اور تجھے اس کی نیکی نصیب ہو۔ اور جسے یہ مبارک باد دی جائے وہ جواب میں کہے: اللہ تجھے برکت دے اور تجھ پر برکت نازل فرمائے، اللہ تجھے اچھا بدلہ دے، تجھے اس جیسا اور عطا فرمائے، اور تیرے اجر میں اضافہ فرمائے۔