ہوا (آندھی) کی دعا
((اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْــــــأَلُكَ خَيْرَهَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا)).
اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی مانگتا ہوں اور اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
((اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا، وَخَيْرَ مَا فِيهَا، وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا، وَشَرِّ مَا فِيهَا، وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ)).
اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی، اس میں موجود بھلائی اور جس چیز کے ساتھ یہ بھیجی گئی اس کی بھلائی مانگتا ہوں، اور اس کے شر، اس میں موجود شر اور جس چیز کے ساتھ یہ بھیجی گئی اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔