بارش طلب کرنے کی دعائیں
((اللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْثاً مُغِيثاً مَرِيئاً مَرِيعاً، نَافِعاً غَيْرَ ضَارٍّ، عَاجِلاً غَيْرَ آجِلٍ)).
اے اللہ! ہم پر ایسی بارش برسا جو رحمت لانے والی، خوشگوار اور سرسبزی لانے والی، نفع بخش نہ کہ نقصان دہ، اور جلد نہ کہ تاخیر سے ہو۔
((اللَّهُمَّ أَغِثْنَا، اللَّهُمَّ أَغِثْنَا، اللَّهُمَّ أَغِثْنَا)).
اے اللہ! ہمیں بارش عطا فرما، اے اللہ! ہمیں بارش عطا فرما، اے اللہ! ہمیں بارش عطا فرما۔
((اللَّهُمَّ اسْقِ عِبَادَكَ، وَبَهَائِمَكَ، وَانْشُرْ رَحْمَتَكَ، وَأَحْيِي بَلَدَكَ الْمَيِّتَ)).
اے اللہ! اپنے بندوں اور اپنے مویشیوں کو سیراب فرما، اپنی رحمت پھیلا دے اور اپنی مردہ زمین کو زندہ کر دے۔