موسم صاف ہونے کی دعائیں

((اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلاَ عَلَيْنَا، اللَّهُمَّ عَلَى الآكَامِ وَالظِّرَابِ، وَبُطُونِ الْأَوْدِيَةِ، وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ)).

اے اللہ! (اسے) ہمارے اردگرد برسا نہ کہ ہم پر، اے اللہ! ٹیلوں، چھوٹی پہاڑیوں، وادیوں کے اندرونی حصوں اور درختوں کے اگنے کی جگہوں پر برسا۔