چھینک کی دعا

((إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُم فَلْيَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلْيَقُلْ لَهُ أَخُوهُ أَوْ صَاحِبُهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، فَإِذَا قَالَ لَهُ: يَرحَمُكَ اللَّهُ، فَلْيَقُلْ: يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ)).

جب تم میں سے کوئی چھینکے تو وہ الحمد للہ کہے، اور اس کا بھائی یا ساتھی اس سے کہے: یرحمک اللہ (اللہ تجھ پر رحم کرے)۔ جب وہ اس سے یرحمک اللہ کہہ دے تو یہ کہے: یہدیکم اللہ ویصلح بالکم (اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست فرمائے)۔