سواری پر بیٹھنے کی دعا
((بِسْمِ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ للَّهِ ﴿سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ، وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ﴾، ((الْحَمْدُ لِلَّهِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي؛ فَإِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ)).
اللہ کے نام سے، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ پاک ہے وہ ذات جس نے اس (سواری) کو ہمارے لیے مسخر کیا، ورنہ ہم اسے قابو میں لانے والے نہ تھے، اور بے شک ہم اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ اے اللہ! تو پاک ہے، میں نے اپنی جان پر ظلم کیا، مجھے بخش دے، بے شک تیرے سوا کوئی گناہ نہیں بخشتا۔