85
Al-Burooj (The Constellations)
22 آیات · مکہ
سورة البروج
تلاوت سنیں
Mishary Rashid Alafasy
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
85:1

وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الۡبُرُوۡجِۙ‏

آسمان کی قسم جس میں برج ہیں

85:2

وَالۡيَوۡمِ الۡمَوۡعُوۡدِۙ‏

اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے

85:3

وَشَاهِدٍ وَّمَشۡهُوۡدٍؕ‏

اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی

85:4

قُتِلَ اَصۡحٰبُ الۡاُخۡدُوۡدِۙ‏

کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے

85:5

النَّارِ ذَاتِ الۡوَقُوۡدِۙ‏

(یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا

85:6

اِذۡ هُمۡ عَلَيۡهَا قُعُوۡدٌۙ‏

جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے

85:7

وَّهُمۡ عَلٰي مَا يَفۡعَلُوۡنَ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ شُهُوۡدٌؕ‏

اور جو (سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے

85:8

وَمَا نَقَمُوۡا مِنۡهُمۡ اِلَّا٘ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَمِيۡدِۙ‏

ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے

85:9

الَّذِيۡ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ وَاللّٰهُ عَلٰي كُلِّ شَيۡءٍ شَهِيۡدٌؕ‏

وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

85:10

اِنَّ الَّذِيۡنَ فَتَنُوا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَتُوۡبُوۡا فَلَهُمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُ الۡحَرِيۡقِؕ‏

جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا

85:11

اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِيۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُؕ ذٰلِكَ الۡفَوۡزُ الۡكَبِيۡرُؕ‏

(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے

85:12

اِنَّ بَطۡشَ رَبِّكَ لَشَدِيۡدٌؕ‏

بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے

85:13

اِنَّهٗ هُوَ يُبۡدِئُ وَيُعِيۡدُۚ‏

وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا

85:14

وَهُوَ الۡغَفُوۡرُ الۡوَدُوۡدُۙ‏

اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے

85:15

ذُو الۡعَرۡشِ الۡمَجِيۡدُۙ‏

عرش کا مالک بڑی شان والا

85:16

فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيۡدُؕ‏

جو چاہتا ہے کر دیتا ہے

85:17

هَلۡ اَتٰىكَ حَدِيۡثُ الۡجُنُوۡدِۙ‏

بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے

85:18

فِرۡعَوۡنَ وَثَمُوۡدَؕ‏

(یعنی) فرعون اور ثمود کا

85:19

بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِيۡ تَكۡذِيۡبٍۙ‏

لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں

85:20

وَّاللّٰهُ مِنۡ وَّرَآئِهِمۡ مُّحِيۡطٌۚ‏

اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے

85:21

بَلۡ هُوَ قُرۡاٰنٌ مَّجِيۡدٌۙ‏

(یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے

85:22

فِيۡ لَوۡحٍ مَّحۡفُوۡظٍࣖ‏

لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)

← پچھلی سورت: Al-Inshiqaaq
اگلی سورت: At-Taariq →