92
Al-Lail (The Night)
21 آیات · مکہ
سورة الليل
تلاوت سنیں
Mishary Rashid Alafasy
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
92:1

وَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰيۙ‏

رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے

92:2

وَالنَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰيۙ‏

اور دن کی قسم جب چمک اٹھے

92:3

وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰ٘يۙ‏

اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے

92:4

اِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتّٰيؕ‏

کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے

92:5

فَاَمَّا مَنۡ اَعۡطٰي وَاتَّقٰيۙ‏

تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی

92:6

وَصَدَّقَ بِالۡحُسۡنٰيۙ‏

اور نیک بات کو سچ جانا

92:7

فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلۡيُسۡرٰيؕ‏

اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے

92:8

وَاَمَّا مَنۭۡ بَخِلَ وَاسۡتَغۡنٰيۙ‏

اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا

92:9

وَكَذَّبَ بِالۡحُسۡنٰيۙ‏

اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا

92:10

فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلۡعُسۡرٰيؕ‏

اسے سختی میں پہنچائیں گے

92:11

وَمَا يُغۡنِيۡ عَنۡهُ مَالُهٗ٘ اِذَا تَرَدّٰيؕ‏

اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا

92:12

اِنَّ عَلَيۡنَا لَلۡهُدٰيؗۖ‏

ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے

92:13

وَاِنَّ لَنَا لَلۡاٰخِرَةَ وَالۡاُوۡلٰي

اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں

92:14

فَاَنۡذَرۡتُكُمۡ نَارًا تَلَظّٰيۚ‏

سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا

92:15

لَا يَصۡلٰىهَا٘ اِلَّا الۡاَشۡقَيۙ‏

اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے

92:16

الَّذِيۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰيؕ‏

جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا

92:17

وَسَيُجَنَّبُهَا الۡاَتۡقَيۙ‏

اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا

92:18

الَّذِيۡ يُؤۡتِيۡ مَالَهٗ يَتَزَكّٰيۚ‏

جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو

92:19

وَمَا لِاَحَدٍ عِنۡدَهٗ مِنۡ نِّعۡمَةٍ تُجۡزٰ٘يۙ‏

اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے

92:20

اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِ الۡاَعۡلٰيۚ‏

بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے

92:21

وَلَسَوۡفَ يَرۡضٰيࣖ‏

اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا

← پچھلی سورت: Ash-Shams
اگلی سورت: Ad-Dhuhaa →