83
Al-Mutaffifin (Defrauding)
36 آیات · مکہ
سورة المطففين
تلاوت سنیں
Mishary Rashid Alafasy
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
83:1

وَيۡلٌ لِّلۡمُطَفِّفِيۡنَۙ‏

ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے

83:2

الَّذِيۡنَ اِذَا اكۡتَالُوۡا عَلَي النَّاسِ يَسۡتَوۡفُوۡنَؗۖ‏

جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں

83:3

وَاِذَا كَالُوۡهُمۡ اَوۡ وَّزَنُوۡهُمۡ يُخۡسِرُوۡنَؕ‏

اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں

83:4

اَلَا يَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّهُمۡ مَّبۡعُوۡثُوۡنَۙ‏

کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے

83:5

لِيَوۡمٍ عَظِيۡمٍۙ‏

(یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں

83:6

يَّوۡمَ يَقُوۡمُ النَّاسُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ‏

جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے

83:7

كَلَّا٘ اِنَّ كِتٰبَ الۡفُجَّارِ لَفِيۡ سِجِّيۡنٍؕ‏

سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں

83:8

وَمَا٘ اَدۡرٰىكَ مَا سِجِّيۡنٌؕ‏

اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟

83:9

كِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌؕ‏

ایک دفتر ہے لکھا ہوا

83:10

وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَۙ‏

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

83:11

الَّذِيۡنَ يُكَذِّبُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِؕ‏

(یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں

83:12

وَمَا يُكَذِّبُ بِهٖ٘ اِلَّا كُلُّ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ‏

اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے

83:13

اِذَا تُتۡلٰي عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَؕ‏

جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں

83:14

كَلَّا بَلۡࣝ رَانَ عَلٰي قُلُوۡبِهِمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ

دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے

83:15

كَلَّا٘ اِنَّهُمۡ عَنۡ رَّبِّهِمۡ يَوۡمَئِذٍ لَّمَحۡجُوۡبُوۡنَؕ‏

بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے

83:16

ثُمَّ اِنَّهُمۡ لَصَالُوا الۡجَحِيۡمِؕ‏

پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے

83:17

ثُمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّذِيۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَؕ‏

پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے

83:18

كَلَّا٘ اِنَّ كِتٰبَ الۡاَبۡرَارِ لَفِيۡ عِلِّيِّيۡنَؕ‏

(یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں

83:19

وَمَا٘ اَدۡرٰىكَ مَا عِلِّيُّوۡنَؕ‏

اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟

83:20

كِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌۙ‏

ایک دفتر ہے لکھا ہوا

83:21

يَّشۡهَدُهُ الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ‏

جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں

83:22

اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِيۡ نَعِيۡمٍۙ‏

بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے

83:23

عَلَي الۡاَرَآئِكِ يَنۡظُرُوۡنَۙ‏

تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے

83:24

تَعۡرِفُ فِيۡ وُجُوۡهِهِمۡ نَضۡرَةَ النَّعِيۡمِۚ‏

تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے

83:25

يُسۡقَوۡنَ مِنۡ رَّحِيۡقٍ مَّخۡتُوۡمٍۙ‏

ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی

83:26

خِتٰمُهٗ مِسۡكٌؕ وَفِيۡ ذٰلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ الۡمُتَنٰفِسُوۡنَؕ‏

جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں

83:27

وَمِزَاجُهٗ مِنۡ تَسۡنِيۡمٍۙ‏

اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی

83:28

عَيۡنًا يَّشۡرَبُ بِهَا الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ‏

وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے

83:29

اِنَّ الَّذِيۡنَ اَجۡرَمُوۡا كَانُوۡا مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يَضۡحَكُوۡنَؗۖ‏

جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے

83:30

وَاِذَا مَرُّوۡا بِهِمۡ يَتَغَامَزُوۡنَؗۖ‏

اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے

83:31

وَاِذَا انۡقَلَبُوۡ٘ا اِلٰ٘ي اَهۡلِهِمُ انۡقَلَبُوۡا فَكِهِيۡنَؗۖ‏

اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے

83:32

وَاِذَا رَاَوۡهُمۡ قَالُوۡ٘ا اِنَّ هٰ٘ؤُلَآءِ لَضَآلُّوۡنَۙ‏

اور جب ان (مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں

83:33

وَمَا٘ اُرۡسِلُوۡا عَلَيۡهِمۡ حٰفِظِيۡنَؕ‏

حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے

83:34

فَالۡيَوۡمَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنَ الۡكُفَّارِ يَضۡحَكُوۡنَۙ‏

تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے

83:35

عَلَي الۡاَرَآئِكِۙ يَنۡظُرُوۡنَؕ‏

(اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے

83:36

هَلۡ ثُوِّبَ الۡكُفَّارُ مَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَࣖ‏

تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا

← پچھلی سورت: Al-Infitaar
اگلی سورت: Al-Inshiqaaq →