نبی کریم ﷺ پر درود کی فضیلت
قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلاَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْراً)).
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جو مجھ پر ایک بار درود بھیجے، اللہ اس پر اس کے بدلے دس بار رحمت نازل فرماتا ہے۔
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم: ((لاَ تَجْعَلُوا قَبْرِي عِيداً وَصَلُّوا عَلَيَّ؛ فَإِنَّ صَلاَتَكُم تَبْلُغُنِي حَيْثُ كُنْتُمْ)).
اور آپ ﷺ نے فرمایا: میری قبر کو عید (میلے کی جگہ) نہ بناؤ، اور مجھ پر درود بھیجو، کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچتا ہے تم جہاں بھی ہو۔
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم: ((الْبَخِيلُ مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ)).
اور آپ ﷺ نے فرمایا: کنجوس وہ ہے جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم:((إِنَّ لِلَّهِ مَلاَئِكَةً سَيَّاحِينَ فِي الْأَرْضِ يُبَلِّغُونِي مِنْ أُمَّتِي السَّلاَمَ)).
اور آپ ﷺ نے فرمایا: بے شک اللہ کے کچھ فرشتے زمین میں سیاحت کرتے ہیں جو میری امت کا سلام مجھ تک پہنچاتے ہیں۔
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم: ((مَا مِنْ أَحَدٍ يُسَلِّمُ عَلَيَّ إِلاَّ رَدَّ اللَّهُ عَلَيَّ رُوحِيَ حَتَّى أَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلاَمَ)).
اور آپ ﷺ نے فرمایا: جو بھی مجھ پر سلام بھیجتا ہے، اللہ میری روح مجھ پر لوٹا دیتا ہے یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔