رکوع سے اٹھنے کی دعا
((سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ)).
اللہ نے سن لیا اس شخص کی بات جس نے اس کی تعریف کی۔
((رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، حَمْداً كَثيراً طَيِّباً مُبارَكاً فِيهِ)).
اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں، بہت زیادہ، پاکیزہ اور بابرکت تعریفیں۔
((مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَمِلْءَ الأَرْضِ، وَمَا بَيْنَهُمَا، وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيءٍ بَعْدُ. أَهلَ الثَّناءِ وَالْمَجْدِ، أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ، وَكُلُّنَا لَكَ عَبْدٌ. اللَّهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الجَدِّ مِنْكَ الجَدُّ)).
یہ تعریف آسمانوں اور زمین کو بھر دینے والی اور ان کے درمیان کی ہر چیز کو، اور اس کے بعد جو کچھ تو چاہے اسے بھی بھر دینے والی ہے۔ اے تعریف اور بزرگی کے لائق ذات! بندے کی سب سے سچی بات یہی ہے اور ہم سب تیرے ہی بندے ہیں۔ اے اللہ! جو تو عطا کرے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں، اور کسی صاحبِ عظمت کو اس کی عظمت تیرے مقابلے میں کوئی فائدہ نہیں دیتی۔