کھانے سے پہلے کی دعا
((إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَاماً فَلْيَقُلْ بِسْمِ اللَّهِ، فَإِنْ نَسِيَ فِي أَوَّلِهِ فَلْيَقُلْ بسمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ)).
جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اسے چاہیے کہ بسم اللہ کہے، اور اگر شروع میں کہنا بھول جائے تو یہ کہے: بسم اللہ اول و آخر (اللہ کے نام سے شروع میں بھی اور آخر میں بھی)۔
((مَنْ أَطْعَمَهُ اللَّهُ الطَّعَامَ فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَأَطْعِمْنَا خَيْراً مِنْهُ، وَمَنْ سَقَاهُ اللَّهُ لَبَناً فَلْيَقُلْ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ)).
جسے اللہ تعالیٰ کھانا کھلائے وہ یہ کہے: اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما اور ہمیں اس سے بہتر کھلا۔ اور جسے اللہ تعالیٰ دودھ پلائے وہ یہ کہے: اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما اور ہمیں اس میں اضافہ فرما۔