مجلس میں کیا کہیں

((عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضي الله عنه قَاَلَ: كَانَ يُعَدُّ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الْمَجْلِسِ الوَاحِدِ مِائَةُ مَرَّةٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَقُومَ: ((رَبِّ اغْفِرْ لِي، وَتُبْ عَلَيَّ، إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الغَفُورُ)).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ کہتے تھے: ہم رسول اللہ ﷺ کے کھڑے ہونے سے پہلے ایک ہی مجلس میں سو بار شمار کرتے تھے کہ آپ فرماتے: میرے رب! مجھے بخش دے اور میری توبہ قبول فرما، بے شک تو بہت توبہ قبول کرنے والا، بہت بخشنے والا ہے۔