100
Al-Aadiyaat (The Chargers)
11 آیات · مکہ
سورة العاديات
تلاوت سنیں
Mishary Rashid Alafasy
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
100:1

وَالۡعٰدِيٰتِ ضَبۡحًاۙ‏

ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں

100:2

فَالۡمُوۡرِيٰتِ قَدۡحًاۙ‏

پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں

100:3

فَالۡمُغِيۡرٰتِ صُبۡحًاۙ‏

پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں

100:4

فَاَثَرۡنَ بِهٖ نَقۡعًاۙ‏

پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں

100:5

فَوَسَطۡنَ بِهٖ جَمۡعًاۙ‏

پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں

100:6

اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوۡدٌۚ‏

کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے

100:7

وَاِنَّهٗ عَلٰي ذٰلِكَ لَشَهِيۡدٌۚ‏

اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے

100:8

وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الۡخَيۡرِ لَشَدِيۡدٌؕ‏

وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے

100:9

اَفَلَا يَعۡلَمُ اِذَا بُعۡثِرَ مَا فِي الۡقُبُوۡرِۙ‏

کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے

100:10

وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُوۡرِۙ‏

اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے

100:11

اِنَّ رَبَّهُمۡ بِهِمۡ يَوۡمَئِذٍ لَّخَبِيۡرٌࣖ‏

بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا

← پچھلی سورت: Az-Zalzala
اگلی سورت: Al-Qaari'a →