109:1
قُلۡ يٰ٘اَيُّهَا الۡكٰفِرُوۡنَۙ
(اے پیغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو
109:2
لَا٘ اَعۡبُدُ مَا تَعۡبُدُوۡنَۙ
جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا
109:3
وَلَا٘ اَنۡتُمۡ عٰبِدُوۡنَ مَا٘ اَعۡبُدُۚ
اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے
109:4
وَلَا٘ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدۡتُّمۡۙ
اور (میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں
109:5
وَلَا٘ اَنۡتُمۡ عٰبِدُوۡنَ مَا٘ اَعۡبُدُؕ
اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں
109:6
لَكُمۡ دِيۡنُكُمۡ وَلِيَ دِيۡنِࣖ
تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر